خانیوال،ڈاکوئوں کااخبارفروش سمیت درجنوں افرادکوگن پوائنٹ پرتشددکرکے لوٹ لیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:16

خانیوال۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ڈاکو ئو ں نے گن پوائن پر اخبار فرو ش سمیت درجنوں افراد کو لو ٹ لیا ، تشدد کر کے زخمی بھی کر دیا ، تفصیل کے مطابق گزشتہ رو ز علی الصبح متعدد مسلح ڈا کو ئوں نے شام کو ٹ روڈ پر مشتاق کا لو نی کے سامنے نہر کے پل پر نا کہ لگا یا اور وہاں سے گزر نے والے درجنوں افراد کوگن پوائنٹ پرلوٹ لیا ،اسی دوران احمدنگرکا رہائشی اخبا ر فرو ش اکبر شیرا زی کو بھی اسکے بیٹے کے ہمرا ہ تشدد کیا اور 15ہزار رو پے لو ٹ لئے ، علاقے کے معززین محمداحمد ، رائو منور ، محمد سلطا ن اور دیگر نے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس گشت بڑھایا ہے ۔