وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، شاہین اشفاق

منگل 6 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹوز ایم پی اے شاہین اشفاق، مسلم لیگ ن لیڈیز ونگ کی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، تحریک انصاف ابتک پانامہ کیس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹرکوں میں ثبوت لانے کی باتیں کرنیوالے اب آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں، عمران خان مایوس ہو چکے اور وکیل بدلنا بھی ان کے کسی کام نہیں آیا۔ انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف ملک کی مقبول ترین قیادت ہیں جو آئندہ بھی قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔