ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں5 ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ منظوری

منگل 6 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد5 ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ان پر 430 ملین روپے لاگت آئے گی، گذشتہ روز منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ڈی سی او محمد عامر جان ‘ ایس ای بلڈنگ ساجد امین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ‘ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ‘ ہائی ویز ‘ بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے، دیگر اضلاع کے ڈی سی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔