پولیس نے 3 شراب فروش گرفتار کرکے 75لیٹرشراب برآمد کرلی

منگل 6 دسمبر 2016 23:13

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے تین شراب فروش گرفتار کرکے 75لیٹرشراب برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ،تھانہ ڈجکوٹ اور تھانہ کُر پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان شاہدعمران ،محسن علی اور قاسم کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی75لیٹر شراب برآمد کرلی۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ریڈ کے دوران ملزمان شاہد عمران اور محسن علی کوگرفتار کرکے قبضہ سی50لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر756,757/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ ڈجکوٹ میں درج کر لیا۔ تھانہ کُر پولیس نے مخبری پرچھاپہ مارتے ہوئے ملزم قاسم کوگرفتار کرکے قبضہ سی25لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ کُر میں درج کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :