گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ناظم امتحانات کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بی ایڈ/ایم ایڈ سالانہ امتحان 2016ء برائے الحاق شدہ کالجزکیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق سنگل کیساتھ 07 سے 15 دسمبر 2016ء ، ڈبل فیس کیساتھ 16سے 19دسمبر 2016ء ، اور تین گنا فیس کیساتھ 20سے 21دسمبر 2016ء تک جمع کروائی جاسکتی ہیں، یاد رہے کہ یہ شیڈول ان طلباء وطالبات کیلئے ہے جو بی ایڈ/ایم ایڈ2015ء تحت ضمنی امتحانات دے چکے ہیں، مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pk ملاحظہ یا 041-9201037پر رابطہ کریں۔