فیصل آباد،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سمپوزیم کا انعقاد

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں "(International Symposium on Culture and Identity in Language, Art and Literature") کے موضوع پر ایک انٹرنیشنل سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ،اس تقریب کے مہمان خصوصی رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہء امتیاز) تھے، خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ انگریزی پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات نے رئیس جامعہ اور معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہاپسندی ، نسلی لسانی و منقسم سوچ نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر ایک تھریٹ بنتی جارہی ہے، لٹریچر کے حوالے سے آج کی ڈیبیٹ بہت اہم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس سمپوزیم میں انٹرنیشنل رائٹرز کی موجودگی ہمارے لئے باعث فخر ہے ،ہمارے پاس چار پی ایچ ڈی سکالرز اور باقی فیکلٹی ممبران بھی ایم فل ہیںجبکہ ہمارے شعبہ میں بی ایس/ایم اے انگریزی ، ایم فل کے علاوہ حال ہی میں انگریزی لٹریچر میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے جو کہ ہمارے ادارے کیلئے خوش آئند ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی (تمغہء امتیاز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا موضوع انتہائی دلچسپ معلوماتی اور اہم ہے، مجھے معزز مہمانوں کی باتیں سن کر بہت اچھا لگا اور گفتگو بہت پرمغز اور ریسرچ اورینٹڈ تھی اور ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جہاںدیگر کام ہورہے ہیں وہاں کچھ مسائل کا بھی سامنا ہے ،ان میںبڑامسئلہ شہریت کی شناخت کا یہ بھی ہے اور ایسے پاکستانی طلبہ جو ایسے ممالک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جہاں انگریزی زبان نہیں بولی جاتی انہیں چاہیے کہ وہ وہاں کے کلچر اور زبان سے بھی واقفیت حاصل کرنے کی سعی کریں اور ایسے فورمز کا بھی انعقاد کیا جائے، جہاں کلچر، شناخت اور زبان کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جاسکے ، انگریزی ایک انٹرنیشنل زبان اور بزنس کیلئے ابلاغ کابہترین ذریعہ بھی ہے جبکہ اس سلسلے میں طلبہ کیلئے دوسرے ممالک کی زبانوں پر دسترس بھی بہت مفید اور کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ ہر زبان کی اپنی افادیت و اہمیت ہے جہاں انگلش لٹریچر اور لنگوئسٹک زبان کی بہت اہمیت اور ان کے شعبہ جات موجود ہیں وہاں چائینیزلٹریچرکا بھی الگ شعبہ قائم ہو تا مگر ا س کیلئے بہت محنت درکار ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی انگریزی نہیں بول سکتاتو اسکا کوئی نقصان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم بہت اچھی انگریزی لکھ اور بول بھی سکتے ہیں تاہم ہمارے اپنے ملک ، اپنی زبان، اور کلچر کی الگ پہچان و شناخت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ آج کا منتخب کردہ موضوع بہت اچھا ہے، آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں کی آمد اور چیئرمین شعبہ کا اس طرح کے معلوماتی سمپوزیم کے انعقاد کرنے پرشکریہ ادا کیا، اس تقریب میں دیگر جن شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں ایف سی کالج یونیورسٹی کے ڈین آف ہیومنیٹی/انگلش پروفیسر ڈاکٹر وسیم انور، پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل (راولپنڈی)، پروفیسر ڈاکٹر عامرحسین ، پروفیسر ڈاکٹر سفیر اعوان (نمل یونیورسٹی ) شامل تھے تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض ڈاکٹر علی عثمان سلیم نے انجام دیئے، اس موقع پرڈاکٹر حق نواز، رجسٹرار غلام غوث، عبدالقادر مشتاق دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی۔