فیصل آباد،ملاوٹ پر دو سلانٹی فیکٹریز سر بمہر

منگل 6 دسمبر 2016 23:11

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ ملاوٹ پر دو سلانٹی فیکٹریز کو سیل اور ایک سویٹس اینڈ بیکرز کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علامہ اقبال کالونی میں نعیم سلانٹی فیکٹری اور چوہدری فوڈ ( سلانٹی فیکٹری ) کو کیمیکل کلرز کی ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیا اور موقع سے تقریبا 200 کے قریب بیگس قبضہ میں لے لئے ۔

دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سمن آباد میں رائل سویٹس اینڈ بیکر کو صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر بنانے کے سلسلے میں آخری وارننگ دیتے ہوئے پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ٹیم نے مختلف مقامات پر 37 فوڈ سنٹرزو فیکٹریز کو نوٹسزبھی جاری کئے۔