ایل ڈی اے کے احکامات چھومنتر

قومی اخبارات میں غیر قانونی حیثیت رکھنے والی درجنوں ہائوسنگ سوسائٹی مالکان بارے اشتہارات کی اشاعت کے باوجود جعلی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کا لوٹ مار کا بازار گرم

منگل 6 دسمبر 2016 23:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)ایل ڈی اے کے احکامات چھومنتر ،قومی اخبارات میں غیر قانونی حیثیت رکھنے والی درجنوں ہائوسنگ سوسائٹی مالکان بارے اشتہارات کی اشاعت کے باوجود جعلی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹی مالکان نے واجبات ادا کئے بغیر زمینداروں کی اراضی پر قبضے کر رکھے ہیں۔

آئے روزمزیدغیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بھی منظر عام پر آگئے رہی ہیں ،بااثر سیاسی افرادکاچند کنال زرعی اراضی خریدنے کے بعداس کو گارڈن اور سوسائٹی کا درجہ دیکر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا مذموم دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے،حلقہ کی اہم سیاسی شخصیات ایسے افراد کی پشت پناہی کررہی ہیں ،پولیس اور متعلقہ محکمے بھی ملے ہوئے ہیں ،زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہائوسنگ سوسائٹی مالکان دلکش اور سہانے خواب دکھا کر تین سے چار لاکھ روپے فی مرلہ کی فروخت پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیاہے ۔

(جاری ہے)

لیکن کسی کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ، جیا بگا روڈ ،سوا آصل روڈ پر نت نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھرمار سے عام شہری دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں ،ایل ڈی اے اور ٹی ایم اے سے منظوری حاصل کئے بغیر تشہیری مہم میں’’منظورشدہ‘‘سمیت سادہ لوح افراد کو دلفریب اور سہانے خواب دکھا کر جمع پونجی لوٹی جارہی ہے ،ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کی جانب سے ہینڈ بل ،بروشر اور سائن بورڈ میں تمام سرکاری اداروں سے اجازت اور منظوری کے دعوے کئے گئے ہیں جبکہ حقائق اسکے بالکل برعکس ہیں ، ایل ڈی اے سے منظوری کی جھوٹی تشہیری مہم کے ذریعے چند ہزار روپے مرلے کی جگہ تین لاکھ روپے فی مرلہ میں فروخت کی جارہی ہے،محکمہ مال افسران حکم امتناعی کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں رہے ،ایل ڈی اے کی جانب سے گزشتہ روز قومی اخبارات میں غیر قانونی سکیموںکے خلاف اشتہارات کی اشاعت کے باوجود بااثر شخصیات خریدار لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے شہر میں نوسر بازی اور فراڈ کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور جعلی ،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ مزید افراد لٹنے سے بچ سکیں ۔