چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات سے امریکی نائب نمائندہ خصوصی کی ملاقات ،دفاع ،سیکیورٹی اور سٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 دسمبر 2016 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات سے پاکستان وافغانستان کے لئے امریکی نائب نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں دفاع ،سیکیورٹی اور سٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان وافغانستان کے لئے امریکہ کی نائب نمائندہ خصوصی لارل ملر نے ملاقات کی ۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع، سلامتی اور سٹریٹجک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔