بھکر میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کا آغاز ہوگیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:07

بھکر۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ضلع میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کا آغاز ہوگیا ہے جو 10دسمبر تک منایا جائے گا جس کے دوران حاملہ خواتین اور 2سال تک عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ 2سے 5سال تک عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مار گولیاں کھلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ بات آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کورڈی نیٹر ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد نے مذکورہ ہفتہ کے اہداف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران ضلع میں 2سال تک عمر کے 93417بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل مکمل کیاجائے گا جبکہ 2سے 5سال تک عمر کی140126بچوں کوپیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلائی جائیں گی اور55583حاملہ خواتین کو تشنج سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔