بھکر کی دو سڑکوں کی بحالی وکشادگی کاکام مکمل کرلیا گیا،ڈی او پلاننگ

منگل 6 دسمبر 2016 23:07

بھکر۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت بھکر کی دو مزید سڑکوں کی بحالی وکشادگی کاکام مکمل کرلیا گیاہے اور ان کی بحالی وکشادگی کے عمل پر 303ملین روپے لاگت آئی ہے۔یہ بات ڈی اوپلاننگ حفیظ الرحمن اولکھ نے مذکورہ پروگرام کے تیسرے مرحلہ کی تکمیل پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈی اوپلاننگ نے کہاکہ تیسرے مرحلہ میں مکمل کی گئی دونوں دیہی سڑکوں کی مجموعی لمبائی ساڑھے تینتیس کلومیٹر بنتی ہے جن میں 17.70کلومیٹر لمبی جھنگ روڈتا59ٹی ڈی اے موڑبراستہ 42/43ٹی ڈی اے،54ٹی ڈی اے اور15.75کلومیٹر لمبی بستی سہواگ تا جھوک سامٹیہ براستہ بستی چوہان تاجھوک حافظ والی روڈشامل ہے جن کی بحالی وکشادگی کاعمل بالترتیب 153ملین روپے اور150ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈزپروگرام کے تحت ضلع میں اب تک مکمل کیے گئے تینوں مرحلوں میں مجموعی طورپر ساڑھے چھیانوے (96)کلومیٹر لمبی9سڑکوں کی بحالی وکشادگی پر 836ملین روپے لاگت آئی ہے۔