فرانسیسی خواتین کو بھی کاروباری سیکٹر میں مشکلات پیش آتی ہیں ، فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس

منگل 6 دسمبر 2016 23:07

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس نے کہا ہے کہ صرف پاکستان بزنس پیشہ خواتین کوہی نہیں بلکہ فرانسیی کاروباری خواتین کو بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں ملتان جیسے شہر میں دو سو سے زائد ممبران کے اس چیمبر اور اس کے ممبران کی کامیابیاں دیکھ کرحیران رہ گئی ہوں۔

اس علاقہ کی خواتین کی ہمت کو داد دینی چاہیے جو اپنے مشکل حالات میں اتنی محبت اور پھر دنیابھر میں اپنی مصنوعات لے جا کر فروخت کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پورے فرانس میں اس طرح کے بڑے بڑے وومن چیمبرزنہیںہیں۔اس علاقہ کی خواتین اگر ہمارے ساتھ رابطہ میں رہیں گی تو ہم ان کے لئے جو بھی کر سکے ترجیحی طور پر کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیی سفیر نے کہا کہ اصولاً فرانس میں موجود پاکستانی کمرشل قونصلر کو آپ لوگوں کو مارکیٹ اور وہاں کی ضروریات کے بارے میں آپ کو آگاہ رکھنا چاہیے کیونکہ اس کی بیرون ملک تعینات کامقصد ہی ہوتاہے۔

تاہم آپ لوگ اپنے مختلف پروجیکٹس اور پلان بنا کرہمیں دیں ہم آپ کو مکمل مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر وومن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز نسیم رحیم، سینئر نائب صدر فلزا ممتاز، نائب صدر عنبرین عباس، سابقہ صدر معصومہ سبطین ودیگر نے کہا کہ پاکستان کی بزنس پیشہ خواتین اور فرانس کی کاروباری خواتین کے وہ انٹر پرنیور ایکسچینج پروگرام شروع کئے جائیں۔

یہاں پرتیار ہونے والی ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی فرانس تک آسان رسائی وہاں کی ضروریات کے مطابق ان کی تیاریاور دیگر معلومات سے ہمیں مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔ ہمارے ممبران اور ان کے اپنے اپنے سیکٹرز کے مطابق فرانسیی فنی مہارت اور تربیت کے پروگرامز بھی تشکیل دینے جائیں جبکہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی خواتین کے لئے ویزہ کے مسائل کے خاتمہ اور آسانیاںمہیا کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا جائے۔