جامعہ سراج العلوم میں سالانہ محفل حمد ونعت 9دسمبرکو منعقدہوگی

منگل 6 دسمبر 2016 23:05

خانیوال۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کی 5ویں سالانہ ’’محفل حمد ونعت ‘‘ 9دسمبربروز بعد از جمعة المبار ک کو منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جامعہ ہذا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر کے انتظام ہونیوالی مذکورہ محفل حمد ونعت میں ملک کے معروف ثناء خواں حافظ ابوبکر مدنی (کراچی )،طاہر بلال چشتی (جھنگ )،محمد ارشد قاسمی سمیت دیگرقراء کرام اور ثناخواں بارگاہ خیر الانام میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔