بلوچستان بھر میں کل 7دسمبر کا دن قومی ووٹرز کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید

منگل 6 دسمبر 2016 22:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھر میں کل 7دسمبر کا دن قومی ووٹرز کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے جس کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے اس سلسلے میںایک پروقار اور سادہ تقریب گورنر ہائوس کوئٹہ میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی جناب محمد خان اچکزئی گورنر بلوچستان ہونگے جبکہ اس تقریب میں جناب جسٹس(ر) شکیل احمد بلوچ ممبر الیکشن کمیشن بھی شرکت فرمائینگے تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں میٹنگز ‘ واک ور سیمینارز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :