سبی کے تاریخی میلہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرامز ،عوام کو تفریحی مواقع، سپورٹس کے خصوصی ایونٹ بھی کرائے جائیں گے ،کمشنر سبی ڈاکٹر سعید احمد جمالی

منگل 6 دسمبر 2016 22:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی کے تاریخی میلہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرامز کو اہمیت دی جائے گی عوام کو تفریحی مواقع کے ساتھ ساتھ جوانوں کیلئے اسپورٹس کے خصوصی ایونٹ بھی کرائے جائیں گے سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے سبی میں جاری شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیںشجر کاری مہم اور پودوں کی حفاظت کیلئے عوام میں شعور وآگہی میڈیا کے نمائندے بہتر انداز میں اجاگر کرسکتے ہے گرین سبی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے میڈیا کے نمائندے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس سبی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کیانی ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی وممتاز سیاسی رہنما حاجی صاحب جان مری ، سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمدجان مری ،، کونسلر ندیم رضا زیدی ، رند گروپ کے کونسلر حاجی محمد حیات رند،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وبلوچستان فورم آف انوائر مینٹل جرنلسٹس سبی ڈویژن کے صدر سید طاہر علی ، ڈویژنل اسکاوٹس آرگنائزر ارشاد احمد خلجی ،بلوچستان فورم آف انوائیر مینٹل جزنلسٹس سبی کے صدر حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوب صورتی کو بحال رکھنے کیلئے درختوں کا تحفظ اور دیکھ بھال بھی ضروری ہے محکمہ جنگلات شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

عوام اور میڈیا کے نمائندے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شعور وآگہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کے فائدوں کے حوالے سے بھی تبائیںانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سبی میلہ کی تمام تقریبات کو شایان شان طریقے سے منعقد کرائیں گے خصوصی توجہ اسپورٹس کی سرگرمیوں پر دی جائے گی، فٹ بال کرکٹ ہاکی ، شوٹنگ بال والی و قدیمی کھیل کبڈی کے ایونٹ کرائے جائیں گے اور اسکولوں کے بچوں کے فلاور شوکو بھی بہتر کیا جائے گا جبکہ علاقائی موسیقی کے ساتھ ساتھ ملک کے مایہ ناز فنکاروں کو بھی میلے میں لائیں گے جبکہ مقامی سلح پر محفل مشاعرہ ، نعت خوانی کے مقابلے کرائیں۔

متعلقہ عنوان :