بہاو ل پور ،ریسکیوئرز کی کارکردگی اس کی جسمانی و ذہنی فٹنس سے مشروط ہے

ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ کا باڈی ماس انڈکس کانفرنس سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 22:56

بہاو ل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپورریجن بین الاقوامی معیا ر کے مطابق اپنے آفیسرز اور نوجوانوں کی فٹنس کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے جس کے مطابق ہر ریسکیوئر کا جسمانی معیار باڈی ماس انڈکس(BMI) 30 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ریسکیوئرز کی کارکردگی اس کی جسمانی و ذہنی فٹنس سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے گذشتہ روز ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر باڈی ماس انڈکس(BMI) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بہاولپور ریجن کے ان تمام ریسکیوئرزو اہلکاروں نے شرکت کی جن کا باڈی ماس انڈکس(BMI) معیار سے زیادہ تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیوئرز کیلئے ایک ڈائیٹ پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر عمل کرکے وزن میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیوآفیسران و اہلکارجسمانی فٹنس کیلئے سائیکل کا استعمال کریں،میٹھے اور چینی سے بنی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیزکریں ۔ریسکیو کے زیر اہتمام صبح و شام فزیکل ڈریل اور فائر ڈریل منعقد کر وائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی جسمانی فٹنس برقرار رہ سکے ۔