بہاو ل پو،آل پاکستان نیشنل چیمپئن شپ پینٹا تھلان کا باقاعدہ آغاز

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

بہاو ل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) آل پاکستان نیشنل چیمپئن شپ پینٹا تھلان Pentathlon کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی شخصیت کی تعمیر اور کردار سازی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہ سہ روزہ نیشنل چیمپئن شپ میںملک بھر سے 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میںپنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر، واپڈا اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں اتھلیٹکس اور نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد نے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید وسیم حسن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :