قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کو ’’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘‘ کے نام منسوب کرنے کی منظوری مسلم سائنس دانوں کے ساتھ کھلم کھلی زیادتی ہے، مولانا توصیف احمد

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے راہنمائوں مولانا توصیف احمد ،مولانا قاضی احسان احمد،مولانامحمد علی صدیقی، مولانا ناصرحسین،مولانا تجمل حسین، مولانا مختار احمدنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا قائد اعظم یونیورسٹی ا سلام آبا د کے شعبہ فزکس کو ’’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘‘ کے نام منسوب کرنے کی منظوری دینا مسلم سائنس دانوں کے ساتھ کھلم کھلا زیادتی ہے، ڈاکٹر عبدالسلام متعصب قادیانی تھا، اس نے مرزا غلام قادیانی کونبی نہ ماننے والوں کو کافرقراردیا تھا ، عبدالسلام قادیانی نے پاکستان کولعنتی ملک قراردیا،پاکستان کے ایٹمی راز ملک دشمن کوفراہم کئے،ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو بدنام کرنے میں نمایاں کردار اداکیا،اسکی سازشوں کی وجہ سے پاکستان کو تعلیمی اور سائنسی نقصان پہنچا، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدلقدیرخان کے بقول اسرائیل میں قادیانی مشن کے ہونے کی وجہ سے یہودیوں کی چاہت پر آئن اسٹائن کی برسی پر ڈاکٹرعبدالسلام کو نوبل انعام ،نظریات کی بنیاد پر دیا گیا تھا،یہ نوبل انعام علامہ اقبال ؒ،حکیم اجمل خان ؒ،ڈاکٹرسلیم الدین صدیقی کو انکی ادبی،طبی، سائنسی خدمات پرکیوں نہ دیا گیا ،کیا ان کا قصورصرف مسلمان ہوناتھا۔

(جاری ہے)

تما م راہنمائوں نے کہا کہ پہلے شعبہ فزکس ڈاکٹر ضیاء الدین کے نام منسوب تھا جو نیک سیرت مسلم تھے ،حکومت کس کے اشاروں پر شعبہ فزکس کومسلما ن کی جگہ غدار وطن قادیانی کے نام منسوب کررہے ہیں ،یہودی قادیانی مفادات متحد ہیں،قادیانیت ،یہودیت اور صہونیت کی بڑی حلیف ہے، حکومت پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،تمام راہنمائوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ ملک پاکستان میں قادیانی سازشوں کو کامیا ب ہونے نہیں دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :