صوبے کی جانب سے پاس کی جانے والی قرار داوں پر وفاق کوئی عمل در آمد نہیں کرتا،اسدقیصر

ہم جب بھی کوئی قرار داد پاس کرکے بھجواتے ہیں اس پر عملدآمد نہیں کیا جاتا جو افسوس ناک ہے ،،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

منگل 6 دسمبر 2016 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ صوبے کی جانب سے پاس کی جانے والی قرار داوں پر وفاق کوئی عمل در آمد نہیں کرتا ایسے اقدامات سے صوبے کے عوام کو اچھا تاثر نہیں ملتا ،اسمبلی اجلاس کے دوران سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت صوبے کے مسائل پر سنجیدگی سے غور نہیں کرتی اور تو اور صوبے کی قراردادوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جاتا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے ایسے اقدامات سے صونے کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ،شناختی کارد کی بندش میں بھی صوبے کے لوگوں کو کی کوئی شنوائی نہیں ایم پی اے کے لیٹر کو بھی تسلیم نہیں کیا جاتا ایسے میں بھر کہا جاتا ہے کہ خیبر پختون خوا صوبائیت کی بات کرتے ہیں حالانکہ ہم مضبوط فیڈریشن کے حق میں ہیں ،اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ ہم جب بھی کوئی قرار داد پاس کرکے بھجواتے ہیں اس پر عملدآمد نہیں کیا جاتا جو افسوس ناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :