خیبرپختونخوا اسمبلی ،خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دینے ،بلاک شناختی کارڈ کھولنے ،غیر ملکی امدادی اداروں کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

منگل 6 دسمبر 2016 22:32

خیبرپختونخوا اسمبلی ،خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دینے ،بلاک شناختی کارڈ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دینے ،بلاک شناختی کارڈ کھولنے اور صوبے میں غیر ملکی امدادی اداروں کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔اسپیکر اسد قیصر کی صدرات میں ہونے والے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی رکن آمنہ سردار نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرے کہ خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور ان کے ووٹ کو اندارج کرنے کے طریقے کو سہل بنائے تاکہ 2018کے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔

(جاری ہے)

سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر DFIDکو خیبر پختون خوا آنے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غیر ملکی امدادی اداروں کے وفود کو صوبے میں آنے کیلئے این او سی کی شرط کو ختم کرے صوبائی حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی،سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ نادرا کی جانب سے شک کی بنیاد پر صوبے کے لاکھوں شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہپو چکے ہیں نہ سفر کر سکتے ہیں نہ کام روز گا ر اور نہ ہی علاج لہذا یہ مطالبہ کرتے ہیں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو 2ماہ کے عرصے میں تمام شناختی کارڈزکی انکوائری کریں تینوں قرار دادوں کو متفقہ منظوری دئی گئی قبل ازیں شناختی کارڈ کی بندش پر دیگر اراکین نے بھی بحث کی گئی۔

متعلقہ عنوان :