محکمہ خصوصی تعلیم میں حاضری یقینی بنانے کے لئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ذوالفقار بیہن کی ہدایت پر محکمہ خصوصی تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران اور خصوصی تعلیمی مراکز کے پر نسپلز پرمشتمل واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی وقت مقررہ پر دفتر آنے کی پالیسی کو من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خصوصی تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر اور تعلیمی مراکز کے پرنسپلز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ انتظامی عملے اور اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر صبح 9-30بجے تک اس گروپ پر اپ لوڈ کریں ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لانے کے لئے اس گروپ کو سیکریٹری خصوصی تعلیم کے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری کو اس گروپ کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے ، و اٹس ایپ گروپ سے خصوصی تعلیم کے دفاتر اور تعلیمی مراکز میں حاضری قدرے بہتر ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :