وفاقی شرعی عدالت نے قتل اور ڈکیتی کے کیس میں گرفتار دو ملزمان علی ڈنو اور منٹھار علی کو ناقص گواہیوں کے باعث 9 سال بعد بری کرنے کا حکم دے دیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) وفاقی شرعی عدالت نے قتل اور ڈکیتء کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان علی ڈنو اور منٹھار علی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے گواہوں کی گواہی کو ناقص قرار دے دیا عدالت نے ملزمان کو 9 سال مقدمہ چلنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا واضح رہے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2006 میں لاڑکانہ میں نادر علی سے موٹر سائیکل چھینی اور اسے قتل کردیا جبکہ ملزم علی ڈنو کو اس کیس میں سزائے موت اور منٹھار علی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :