ربیع الاول کے مہینے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 6 دسمبر 2016 22:29

ربیع الاول کے مہینے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہربیع الاول کے مہینے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع اور شہر میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات اور جلوسوں کو ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے اس حوالے سے انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو ہدایت کی کہ وہ لوکل باڈیز کو صفائی کے لئے خصوصی انتظامات خاص طور پر جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کراچی واٹر بورڈ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گٹر سسٹم کو بہتر بنائیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ربیع الاول کے مہینے میں سیرت النبی ﷺکانفرنس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد کرایں گے جس میں مذہبی اسکالرز کو بھی مدعو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :