سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ہونے والی محکمہ تعلیم بلدیات کی761ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ہونے والی محکمہ تعلیم بلدیات کی761جعلی قرار دیئے جانے والے ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

مورخہ 6دسمبر کو بلدیہ وسطی اور7دسمبر کو بلدیہ کورنگی میں ہونے والی اسکروٹنی ملتوی کردی گئی ہے۔اس بات کا اعلان حکومت سندھ کے لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ارکان نے سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ سے رابطے کے بعد کیا ۔اسکروٹنی کے عمل کی آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :