راہداری منصوبہ پر تعمیرات کا کام کرنے والے مزدور کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) راہداری منصوبہ پر تعمیرات کا کام کرنے والے مزدور کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دو روز قبل بٹل چھپرا میں راہداری منصوبہ پر کام کرنے والے چار مزدور زخمی اور ایک مزدور رحمٰن ولد گوہر رحمن ساکنہ کھوکھو جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نمازجنازہ گذشتہ روز بٹل کھوکھو میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آبائی قبرستان میں مرحوم کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔