سابق وزیر بہبود آبادی شمعروز خان جدون کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

منگل 6 دسمبر 2016 22:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سابق صوبائی وزیر بہبود آبادی شمعروز خان جدون کی ہمشیرہ اور فریدون خان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ نواں شہر گرائونڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء و صحافی برادری سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان نواں شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی دعائے قل (کل) جمعرات کو نواں شہر میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :