بلدیہ نے ہیراآباد،کالی موری روڈ پر قیمتی سرکاری اراضی کوقابضین سے واہ گزار کرالیا

منگل 6 دسمبر 2016 22:08

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) انسداد تجاوزات بلدیہ کے عملے نے مختیار کارسٹی کی نگرانی میں ہیراآباد،کالی موری روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی کوقابضین سے واہ گزار کرالیا،نالیوں،نالوں اورسڑک پرقائم 200سے زائد تھلوں، پتھاروں اورپختہ تعمیرات مسمارکردیاگیا، کالی موری چوک پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجائے گا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انسدادتجاوزات بلدیہ کے عملے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ توحیداحمدا ورمختیارکارسٹی محمد انورباٹی کی نگرانی میں ہیراآباداورکالی موری سمیت متصل علاقوں میں ناجائرتجاویزات کے خلاف آپریشن کیا،جس کے دوران کالی موری روڈ پرواقع معروف مڈانہاری ہائوس کے بڑے حصے کو مسمارکرکے سرکاری اراضی کرالی گئی،قابضین نے سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے ہوٹل تعمیر کررکھی تھی،جبکہ ایک سڑک کو مکمل بندکرکے اس پربھی تعمیرات کررکھی تھی،کاروائی کے دوران قابضین نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی مگر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں آپریشن کو مکمل کیاگیا،کاروائی کے دوران 200سے زائد دوکانوں اورمکانات کے نالوں،نالیوں اورسڑک پرقائم تھلوں اورپختہ تعمیرات کو مسمارکردیا گیا،مختیارکارسٹی محمدانورباٹی نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کیاجارہا ہے اورتجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،جبکہ آج کالی موری چوک اوراطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجائیگا،معلوم ہوا کہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کی ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کیلئے رینجرز اہلکاروں کی مددلی جائے گی۔