فوڈ اتھارٹی پنجاب ٹیم کاہوٹلوں پرچھاپے،2سیل،ایک کو جرمانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 20:41

فوڈ اتھارٹی پنجاب ٹیم کاہوٹلوں پرچھاپے،2سیل،ایک کو جرمانہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے 5بڑے ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور 2کو سیل‘ ایک کو 3لاکھ روپے جرمانہ اور 2کو بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی گئی۔ جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر 4 بیکریوں اور ہوٹلوں کو سیل جبکہ 9 کو جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن میں وزیر خوراک بلال یٰسین نے کاروائی کرتے ہوئے پیزا ہٹ ایم ایم عالم روڈکو چیکنگ کے بعد بہتری کے لیے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے سیچوان ریسٹورنٹ منی مارکیٹ گلبر گ کو،پروڈکشن میں گندے برتن استعمال کرنے، پروڈکشن ایریاانتہائی گندہ ہونے ،کھانے پینے کی اشیاء کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات،ورکرز کی ناقص جسمانی حالت اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات پر3لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراور فوڈ اتھارٹی ٹیم نے قبائل ریسٹورنٹ کو ورکرز کی انتہائی ناقص جسمانی حالت، زائدالمعیاد تیل کا استعمال کرنے، FIFOسسٹم استعمال نہ کرنے، گندی کھلی نالیاں،گندے فریزر،پروڈکشن میں کام کرنے والے ورکرزکے ہاتھوں پر زخم اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بناپر سربمہر کر دیا۔

ٹیم نے گلبرگ میں سنگ کونگ کواشیاء کی نامناسب سٹوریج،کھلی گندی نالیاں،کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، بچا کھچا کھانا فریزر میں موجود ہونے، ورکرز کے ہیڈ کور اور گلوز کا ستعمال نہ کرنے پرسربمہر کر دیا اورمونال ریسٹورنٹ کو چیک کیا اور مزیدبہتری کے لیے احکامات جاری کئے۔جوہرٹاؤن میں فاروق کیٹرنگ اور حافظ ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ‘ کاسمیٹکس کلرز استعمال کرنے پر‘ فریش ان بیکرز اور نگینہ فوڈز کو ورکروں کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سیل کر دیا۔

لنک روڈ پر مٹھائی میں بال اورمکھیاں برآمد ہونے پر بٹالہ سویٹس کو 15ہزار‘ وفاقی کالونی میں ڈوسے بیکرزکو ناقص صفائی پر 8ہزار‘ اللہ ہو چوک میں گراٹوجلیبی اینڈ فش کارنر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے پر 20ہزار‘ جنرل ہسپتال میں منج انٹرنیشنل کیفے ٹیریا کو گندگی کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ‘ جوڑہ پل پر ناقص صفائی‘ فریزر میں گندگی‘ مکڑیوں کے جالے‘ کھانے پینے کی اشیاء کو نہ ڈھانپنے‘ مکھیوں کی بھرمار اور اشیائے خوردونوش پر تاریخ استعمال درج نہ ہونے پر یا علی مدد ہوٹل کو 5ہزار‘ رحمن مرغ چنے کو 3ہزار‘ کاشی نان شاپ کو3ہزار‘ بند روڈ پر لاثانی مٹن چنے کو 5ہزار‘ اللہ ہو ہوٹل کو 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اقبال کالونی میں چوہدری فوڈزسلانٹی فیکٹری کو ناقص صفائی‘ کپڑے رنگنے کا کیمیکل اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے پر فیکٹری کوسیل کرتے ہوئے سلانٹی کے 130بیگ قبضے میں لے لئے۔ سمن آباد میں رائل سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقص انتظامات پر 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ماشاء اللہ ملک شاپ کو 3ہزار‘ المدینہ ہوٹل کو 5ہزار‘ عامر چرغہ کو 20ہزار‘ گورمے بیکرز کو 15ہزار اور شاہ جی برگر کو 3ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :