وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

منگل 6 دسمبر 2016 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانو ںکو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :