تربت یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ملکی سظح پر اپنی پہچان بنائی ہے ،وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

منگل 6 دسمبر 2016 21:39

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنے اہداف حاصل کرکے ملکی سظح پر اپنی پہچان بنائی ہے اور علمی میدان میں یونیورسٹی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔یونیورسٹی آف تربت کے اکیڈمک کونسل کا پانچواں اجلاس یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اکیڈمک کونسل وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر حنیف الرحمان، ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ، کنٹرولر امتحانات تنویر احمد، ڈین منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منیر احمد بلوچ، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اورگورنمنٹ ڈگری کالج تربت، بوائز کالج گوادر اور گرلز کالج پنجگور کے نمائندوں کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مستقبل کے تعلیمی و تحقیقی پروگرامز سمیت پر ائیویٹ امتحانات کے لئے مختلف مضامین کے کورسز کی منظوری،کیو ای سی کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف نئے پروگرام و پروجیکٹ،شعبہ بلوچی کو اپ گریٹ کر کے اسے ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار بلوچی لینگویج اینڈ کلچرکا درجہ دینے،تربت یونیورسٹی میں انٹرپری نیوریل سنٹر کا قیام،یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ریوارڈ پالیسی کی تجویز،ریگولر اورپرائیویٹ امتحانات کے انعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق اور قوائد و ضوابط کی منظوری،تربت یونیورسٹی کے نئے الحاق شدہ کالجز کے کورسز و سلیبس پر غور،فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز لاء اینڈ کامرس کے قیام کی تجویز اور شعبہ بلوچی کے زیر اہتمام نکلنے والا سالانہ تحقیقی مجلہ میری کے علاوہ دیگر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی۔

اجلاس میں مجموعی طور پر یونیورسٹی کی کاردگی کا جائزہ بھی لیا گیا جس پر اراکین نے اطمینان کا اظہارکیا۔اپنے صدارتی خطاب میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنے اہداف حاصل کرکے ملکی سظح پر اپنی پہچان بنائی ہے اور علمی میدان میں یونیورسٹی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال میںنئے تعلیم اصلاحات، تربیتی پروگرام اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ایچ ای سی کے تعاون سے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید پروگرام متعارف کئے جائیں گے۔ علاقے میںاعلیٰ تعلیمی سرگرمیں کو مزید ترقی دینے کے لئے اراکین نے اجلاس کے سامنے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :