وزیر دفاع خواجہ آصف کی دعوت، کینیڈین وزیر دفاع نے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 20:10

وزیر دفاع خواجہ آصف کی دعوت، کینیڈین وزیر دفاع نے دورہ پاکستان پر رضامندی ..

ٹورنٹو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کی دعوت پر کینیڈین وزیر دفاع نے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اپنے کینڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دعوت کینیڈین ہائی کمشنر کے ذریعے دی گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی دعوت پر کینیڈین وزیر دفاع نے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔کینیڈین وزیر دفاع جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔