پولیس حراست میںشہید ہونے والے ایم کیو ایم (پاکستان) کے کارکن وسیم راجہ کی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ کے بعد علامتی دیا گیا احتجاجی دھرنہ مذاکرات بعد ختم کردیا گیا، تدفین اورنگی ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں کی گئی

منگل 6 دسمبر 2016 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پولیس حرست میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیو ایم (پاکستان) کی یوسی 28 کے کارکن وسیم راجہ کی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن نمبر 05 میں واقع غوث الاعظم مسجد کے سامنے روڈ پر ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان، شہید وسیم راجہ کے اہل خانہ کے افراد سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام نے شرکت کی۔

شہید وسیم راجہ کے جسدخاکی کو جب میت گاڑی میں نماز جنازہ کے مقام پر لایا گیا تو عوام کی جانب سے میت گاڑی پر گلپاشی کی گئی اور ماورائے عدالت قتال کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے علامتی احتجاجی درھرنہ دیا گیا جوکہ بعدازاں مذاکرات بعد ختم کردیا گیا۔ بعدازاں شہید وسم راجہ کی تدفین اورنگی ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔