ایک خاندان کے 50 افراد کی بھرتی ،ْسپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ،ْ سماعت (کل) ہوگی

منگل 6 دسمبر 2016 20:41

ایک خاندان کے 50 افراد کی بھرتی ،ْسپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ،ْ سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) صوبہ سندھ میں ایک خاندان کے تقریباً 50 افراد کی محکمہ صحت میں سرکاری ملازمت کا انکشاف ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی مختلف اسامیوں پر ایک ہی خاندان کے 50 کے قریب افراد بھرتی کیے گئے ہیں جن میں سے کئی افراد تو ایک ہی ہسپتال میں ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ میں ویکسینیٹر سے لیکر سیکیورٹی گارڈ اور ٹیکنیشن تک کے عہدے پر ہونے والی تقرریوں نے سپریم کورٹ کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرائی جو بدھ 7 دسمبر سے معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔یہ معاملہ پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے پٹیشن میں شکایت کی کہ صوبائی محکمہ صحت نے 48 کزنز کو ضلع گھوٹکی میں بھرتی کیا ہے۔شکایت کنندہ فرمان علی خود بھی محکمہ صحت کے ملازم ہیں جنہوںنے بتایا کہ 2008 سے اب تک چدھڑ خاندان کے تقریباً 4 درجن افراد کو بھرتی کیا جاچکا ہے اور یہ سب آپس میں کزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :