Live Updates

ہم نے تمام شواہد پیش کردیئے ہیں ،ْ پی پی آئی وکیل صرف وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں ،ْمریم اورنگزیب

تحریک انصاف نے ہم پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں عمران خان ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہے ،ْ یہ کیس پاناما کا نہیں ،ْشیروانی کا ہے ،ْ2018 میں بھی تحریک انصاف کو ہمارا سیاسی مقابلہ کرنا پڑیگا ،ْعمران خان کو جوڈیشل کمیشن میں منہ کی کھانی پڑی تھی اور آئندہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی ،ْانوشہ رحمن اور طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 6 دسمبر 2016 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ہم نے تمام شواہد عدالت میں پیش کردئے ہیں ،ْ عمران خان کے وکیل صرف وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں ،ْتحریک انصاف نے ہم پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں عمران خان ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہے ،ْ یہ کیس پاناما کا نہیں ،ْشیروانی کا ہے ،ْ2018 میں بھی تحریک انصاف کو ہمارا سیاسی مقابلہ کرنا پڑیگا ،ْعمران خان کو جوڈیشل کمیشن میں منہ کی کھانی پڑی تھی اور آئندہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی ۔

ان خیالات کا اظہار منگل کو پی آئی ڈی میں وزیرمملکت مریم انورنگزیب ،ْ وزیر مملکت انوشہ رحمن اور لیگی رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ پانا ما لیکس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہورہی ہے ،ْمیاں نوازش ریف چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ کوکیس کی تحقیقات جلد سے جلد کرے ،ْ سچائی اور حقیقت پر مبنی فیصلہ آئے انہوںنے کہاکہ ہمارے وکلاء نے درخواست دی ہے کہ کیس کی سنوائی روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے عمران خان کی طرف سے کہا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ،ْ کرپشن ہوئی ،ْ اربوں ،ْ کروڑوں روپے چرائے گئے ،ْ مریم نوازبینیفیشری ہیں اور بہت سی من گھڑٹ کہانیاں گھڑی گئی ہیں مریم اورنگزیب نے کہاکہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان نے سپریم کورٹ میں تمام دستاویزات پیش کردئیے ہیں انہی دستاویزات کے اوپر عمران خان کے وکیل دلائل پیش کر رہے ہیں ،ْ پاناما کیس اب عمران خان کے تمام جھوٹے الزامات سے میاں نواز شریف کی تقریروں پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کی سماعت کرے لیکن عمران خان کے وکلا کے دلائل نے ثابت کردیا ہے کہ کیس شیروانی کا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جن اخباری تراشوں پر عمران خان کیس لڑ رہے ہیں اگر ان کے خلاف ان اخباری تراشوں کی تحقیقات ہوئیں تو پھر کیا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ کیس میاں نواز شریف کے ساتھ حسد کا ہے ،ْیہ کیس مریم نواز شریف سے خوف کا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ مستند فورم پر شواہد پیش کروں گاجبکہ ہم نے تمام شواہد عدالت میں پیش کردئے ہیں، تاہم عمران خان کے وکیل صرف وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہم پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے۔ 2018 میں بھی تحریک انصاف کو ہمارا سیاسی مقابلہ کرنا پڑے گا۔

انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان آج تک منی لانڈرنگ اورکرپشن کے ثبوت پیش نہیں کرسکے،پی ٹی آئی کے پاس ثبوت نہیں ہیں،عمران خان شریف برادران اوران کے خاندان سے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف عدالت کا وقت برباد کررہے ہیں،آج ہم نے ثابت کردیا ہے مریم نواز وزیر اعظم نواز شریف کے زیر کفالت نہیں تھیں۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے فیصلہ ان کے حق میں آگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بوریاں بھربھرکر ثبوت لانے کاوعدہ کیا، پھر کتابوں کو بطور ثبوت پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ثبوتوں کو عدالت نے ردی قرار دے دیا، عمران خان منی لانڈرنگ اورکرپشن کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان جس کو ثبوت سمجھتے ہیں ،ْ سپریم کورٹ نے ان کو ردی سے زیادہ کچھ نہیں سمجھا ،ْعمران خان کو جوڈیشل کمیشن میں بھی منہ کی کھانی پڑی تھی اور آئندہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔

عمران خان نے بوریاں بھر کر ثبوت لانے کا دعوی کیا تھا، تاہم عمران خان نے ثبوتوں کے طور پر عدالت میں صحافیوں کی کتابیں اور اخباری تراشے پیش کئے۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ اپنا موقف بھی تبدیل کیا۔ عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم پر چار الزامات لگائے گئے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ تیسری بار وزیراعظم منتخب ہو نے والے نواز شریف کا مقابلہ نہ کرسکے تو انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طلال چودھری نے کہاکہ عمران خان تو عدالت کے حکم کے بعد بھی بیٹی کو قبول نہیں کرتے حالانکہ بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھا جاتا ہے اور تحفے بھی دئیے جاتے ہیں، انہوںنے کہاکہ عمران خان مریم اور حسین نواز سے والد ، دادا کی کمائی کے ثبوت مانگتے ہیں، ثبوت توملیں گے لیکن پھر انہیں اپنے والد ،بزرگوں کے کاروبار کا بھی بتانا ہوگا کہ ان کا کا روبار کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ اخباری تراشوں کے علاوہ عمران خان کے پاس کوئی کیس نہیں ،ْچیئر مین تحریک انصاف سیاسی یتیم لگ رہے ہیں، نومبر کا مہینہ ان پر بہت ہی بھاری گزر ا ہے،خان صاحب کے محض 4ہی الزامات تھے کہ کیا کوئی کرپشن ہوئی یا نہیں دوسرا الزام تھا کہ ملک سے پیسا باہر گیایا نہیں ،ْ وزیراعظم تقاریریاحسین نوازانٹرویو نہ دیتے توعمران خان کاکیس ہی کیا تھا ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کے مینڈیٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر سپریم کورٹ میں نواز شریف کو کلین چٹ دیدی۔انہوں نے کہا کہ وکیلوں کو تبدیل کرکے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات