اشرف غنی کاپاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنا احسان فراموشی ہے،بھارت میں سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی قابل مذمت ہے،امتیاز علی آرا ئیں

منگل 6 دسمبر 2016 20:41

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) مرکزی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویژن کے انفا ر میشن سیکرٹری امتیاز علی آرا ئیں،فیصل محمودآرائیں،اکرم حق آرائیں نے اپنے ایک مذمتی بیان کہا ہے کہ اشرف غنی کا پاکستان دشمن ممالک کی خوشنودی کے لئے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنا احسان فراموشی ہے،بھارت میں سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کٹ پتلی افغان صدر اشرف غنی کی بھارت سمیت دیگر پاکستان دشمن ممالک کی خوشنودی کے لئے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنا احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے ۔اشرف غنی مودی کی زبان بولنے سے پہلے یہ یا د رکھیں کے پاکستان وہ ملک ہے جس نے ہر مسئلے اور نازک حالات میں اسکا ساتھ دیا اورپاکستان 30سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے جس کے لئے پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشرف غنی پا کستان سے درا ندازی اور دہشتگردی کی روک تھا م کا مطالبہ کرنے سے پہلے افغانستان میں ہند و ستانی کونسل خانے جو راء کے ایجنٹوں کے بیس کیمپ اور پاکستان میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی سرپرستی کے مراکز ہیں انکے خاتمے اور وہاں سے پاکستان میں د ہشت گر د وں کی در اندازی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ بھارت کی سفارتی بد سلوکی سے ہندوستان کی نام نہاد جمہو ریت اور امن پسندی کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت پاکستان کی امن پسندی کو اسکی کمزوری سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :