اسسٹنٹ کمشنرکا ہربل فیکٹری پر چھاپہ، سرٹیفیکیٹ اور لائسنس نہ ہونے پر فیکٹری سیل

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر حضرو اویس منظور تارڑ کا ہربل فیکٹری پر چھاپہ سرٹیفیکیٹ اور لائسنس نہ ہونے پر فیکٹری سیل، کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دینگے عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایسی فیکٹریوں کے حوالے سے آگاہ کریں، اسسٹنٹ کمشنر کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حضرو اویس منظور تارڑ کو اطلاع ملی کہ بہبودی گاو،ْں میں ایک ہربل فیکٹری کے نام سے ادویات تیار کی جارہی ہیں، منگل کے روز اے سی حضرو نے اپنے عملے اور پولیس نفری کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں فیکٹری انتظامیہ سے ادویات کی تیاری کا سرٹیفیکیٹ اور لائسنس طلب کیا جو پیش نہ کر سکے، اسسٹنٹ کمشنر نے فیکٹری سیل کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس منظور تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ادویات کی فیکٹریوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جن مالکان کے پاس گورنمنٹ کے لائسنس اور سرٹیفیکیٹ نہیں ان کو ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت نہیں دینگے بلکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔