سبی سمیت بلوچستان بھر میں میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلز رکشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایکسائزاینڈ ٹیکیش بلوچستان سید ظفر علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلز رکشے کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ جلد ہی منشیات کی روک تھام کیلئے بھی گرینڈ آپریشن مہم شروع کی جائے گی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنشن محدود وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی جبکہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشش کریں گے شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنشن کے عملے سے تعاون کریں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن آفس کی بہترین کاوش کے باعث مالی سال 2016.15میں ریکوری مہم کے دوران ایک کروڑ 92لاکھ وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایکسائزاینڈ ٹیکنشن آفس سبی میں میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفسر سبی میر دیدار علی جمالی اے ٹی او محمد صدیق ، ایکسائز انسپکٹر قربان علی بھٹی ، چوہدری وسیم احمد ، سید سلیم شاہ ، میر عبدالسلام رئیسانی ، عمران مگسی ، درمحمد سیلاچی ، نیاز احمد کے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس کے دیگر عملہ بھی موجود تھا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکشین بلوچستان سید ظفر علی شاہ بخاری نے کہا کہ محدود وسائل میںرہ کر شہریوں کو تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن نے سبی سمیت بلوچستان بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکل اور رکشے کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ قانون کی رٹ قائم کرنا ہے صوبے بھرمیں بھاری تعداد میں بغیر کاغذات کی گاڑیاں موٹرسائیکل ورکشے موجود ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑتا ہے کاروائیوں کے دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلز اور رکشوںکو رجسٹرڈ کیا جائے گا موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ عوام محب وطن شہریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے زیر استعمال گاڑیوں موٹرسائیکل ورکشوں کو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

گاڑیاں جس میں کار ٹرک وغیرہ شامل ہیںجبکہ موٹر سائیکلز رکشے کی رجسٹریشن کرنے کیلئے ضلعی دفاترمیں آفسران وعملے موجود ہے جو صارفین کو مشوروں کے ساتھ ساتھ مکمل معلومات بھی فراہم کررہے ہے تاکہ صارفین پراپراٹی ٹیکسز موٹر ویلز ٹیکسز کو بروقت جمع کراسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ آپریشن میں 60سے زائد کار ٹرک ٹرالر وغیر کے چالان کئے گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میںموٹر سائیکلز رکشے مالکان کو نوٹس دینے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلز رکشے کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایات دی گئیں ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی منشیات کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کریں گے تاکہ صوبے سے منشیات کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوںنے کہا کہ سبی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے گھر گھر سروئے مہم جاری ہے جلد ہی اس کا مکمل سروئے کرکے ٹیکسز کی وصولی کیلئے مہم شرو ع کی جائے گی قبل ازین ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن بلوچستان سید ظفر علی شاہ نے سالانہ معائنہ کرنے کے سلسلے میں سبی کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سبی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے مکمل رپورٹ حاصل کی ایکسائزاینڈ ٹیکنیشن آفیسر سبی میردیدارعلی جمالی نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن بلوچستان کو تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنش سبی اپنی ذمہ داریاں پوری ایماندار کے ساتھ سرانجام دے رہا ہے مالی سال 2016.15میں ریکوری مہم کے دوران 1کروڑ 92لاکھ روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے جبکہ اس سال بھی ٹارگٹ کے مطابق ریکوری مہم شروع کردی گئی ہے سبی جھل مگسی ، بولان ، کوہلو میں کابلی گاڑیوں کے علاوہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلز رکشے موجود ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے بعدازاں ڈی جی ایکسائز بلوچستان سید ظفر علی شاہ نے ملازمین سے ملاقات کی ان کے مسائل معلوم کرنے کے علاوہ دفاتر کا معائنہ بھی کیا ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبی پرامن شہر ہے ۔

محکمہ ایکسائز اپنی ذمہ داریوںکو پوری ایماندار ی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہے انہوں نے تمام آفیسران واہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کو ناجائز تنگ نہ کریں تعاوں کرنے والے شہریوں کو مکمل ریلیف دیں تاکہ ہمارا مقصد پورا ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :