پانا مہ لیکس نے شریف خاندان کی راتوں کی نیند اور دن کا چین چھین لیا ہے‘اعجا زچوہدری

قطری شاہی خاندان تلوار کا شکار کر کے اس کی نسل کشی کر رہے ہیں ،کسانوں کی فصلوں کو تبا ہ کیا جا رہا ہے اور (ن) لیگ حکومت ان کی چوکیدار بنی ہوئی ہے‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

منگل 6 دسمبر 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانا مہ لیکس نے شریف خاندان کی راتوں کی نیند اور دن کا چین چھین لیا ہے ،پانامہ چور حکمرانوں کی کرپشن پوری دنیا کے سا منے بے نقاب ہو چکی ہے جس کا کریڈٹ عمران خان کو جا تا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دربایوں کی فوج جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ۔

اپنے ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ پیپلز پارٹی باہر بیٹھ کر تما شہ دیکھ رہی ہے جبکہ پانامہ چور حکمرانوں کا انجا م دور نہیں ، بلاول زرداری نیشنل ایکشن پلا ن کی نا کامی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اندرون سندھ میں آپریشن کی راہ میں خود رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،،پیپلز پارٹی کی یو م تا سیس کی سات دن کی تقر بیات اصل میں پانا مہ کیس سے توجہ ہٹانے کا ڈھونگ تھا ۔

(جاری ہے)

بلاول آپکو پتہ ہو نا چاہیے کہ قوم آصف زردای کی پہلے سیاہ کرتوتو ں کو نہیں بھولی ، آصف زردای کو پیپلز پارٹی تو صدر قبول نہیں کر تی قوم کیا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے در اصل اندر سے ایک ہیں ،گزشتہ روز پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے دل سے یہ خیال نکال دیں کہ پانامہ لیکس کامعاملہ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو جائے گا ۔

نہ صرف عوام اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا کو اپنا مشن سمجھتے ہیں بلکہ حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں دیکھنے کیلئے بھی بے چین ہیں۔قطری شاہی خاندان تلوار کا شکار کر کے اس کی نسل کشی کر رہے ہیں ،کسانوں کی فصلوں کو تبا ہ کیا جا رہا ہے اور (ن) لیگ حکومت ان کی چوکیدار بنی ہوئی ہے ،حکمران قطری شاہی خاندان کو جتنی مرضی پر تکلف دعوتیں اور پر تعیش تحائف کے ساتھ شکار کرا لیں اب انہیں عوام کے غیض و غضب کا شکار ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ پاکستان کا مستقبل بڑا روشن اور شاندار ہے اور پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان کئی دہائیوں بعد اپنے سنہرے دور میں داخل ہوگا اور اس کے بعد عوام کی زندگیوں میں بھی خوشحالی اورپاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :