کابینہ کی توانائی بارے خصوصی کمیٹی کی کے الیکٹرک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش ، چینی کمپنی کی متوقع سرمایہ کاری کا خیر مقدم

منگل 6 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) کابینہ کی توانائی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت ہواجس میں کے الیکٹرک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے شنگھائی پاوورکے بزنس پلان پر بریفنگدی گئی, بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ شنگھائی پاوور کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن, ڈسٹریبیوشن اور جنریشن کے نظام میں بہتری کیلئے نوارب کی سرمایہ کاری کرے گی. کمیٹی نے چینی کمپنی کے بزنس پلان کا خیرمقدم کیا اور اس حوالے سے تعاون کا یقین دلایا کمیٹی نے توقع کا اظہارکیا کہ کے الیکٹرک حکومت کی طرف سے دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمیکے فیصلے کو بھی مدنظر رکھے گی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :