پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ
’’سی پیک‘‘ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا اظہار پاک فوج نے تمام قسم کے دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کے لئے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ، بلوچستان میںامن کی بحالی‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے سکیورٹی کے لئے پاک فوج صوبائی حکومت کومکمل تعاون فراہم کریگی ، جنرل قمر جاوید باجوہ
منگل 6 دسمبر 2016 20:21
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادروطن کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کی کوئٹہ میں یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ بلوچستان کی جانب سے آپریشنل تیاریوں، سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
آرمی چیف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری کے لئے پاک فوج، فرنٹیئر کور، قانون نافذ کرنے والے اداروںاور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے صوبے میں امن کی بحالی کے لئے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میںامن کی بحالی‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے سکیورٹی کے لئے پاک فوج صوبائی حکومت کومکمل تعاون فراہم کریگی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کے لئے پاک فوج نے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی کے لئے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ کنیکٹوٹی کو یقینی بنانے کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے۔قبل ازیںچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انکا خیر مقدم کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.