وزیراعظم کے خلاف5الزامات عدالت میں ثابت کردیئے (کل) پانامہ کیس میں فیصلہ کن موڑ آئے گا

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا (ن) لیگ کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 6 دسمبر 2016 20:21

وزیراعظم کے خلاف5الزامات عدالت میں ثابت کردیئے (کل) پانامہ کیس میں فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف5الزامات عدالت میں ثابت کردیئے، (کل) پانامہ کیس میں فیصلہ کن موڑ آئے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو (ن) لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے روز پی آئی ڈی میں اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی ہے،(آج) پانامہ کیس میں فیصلہ کن موڑ آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حسین نواز نے اپنے والد کو 74کروڑ روپے قرض دیا،ہم نے عدالت میں نوازشریف کے خلاف 5الزامات ثابت کردیئے۔فواد چوہدری نے کہاکہ حسین نواز 23سال کی عمر میں اپنی محنت سے ارب پتی بن گئے ،اس عمر میں عام آدمی کے بچے کا شناختی کارڈ مشکل سے بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں آج عدالت کو بتائیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کیسے آئے،التوفیق کیس کے سلسلے میں34ملین روپے میں سمجھوتا کیا گیا بتایا جائے یہ 34ملین روپے کہاں سے آئے۔(خ م)