مولانا شیرانی کی رواں ماہ سبکدوشی، اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بننے کیلئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے درمیان دوڑ شروع

بیرسٹر ظفراللہ،پروفیسر ساجد الرحمان موسٹ فیورٹ،مولانا عطا الرحمان، طاہر اشرفی اور مفتی امداداللہ بھی دوڑ میں شامل نئے ارکان میں علامہ عارف واحدی اورحنیف جالندھری کے نام بھی سرفہرست ، ذرائع

منگل 6 دسمبر 2016 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی رواں ماہ دسمبر میںاپنی آئینی مدت پوری کرکے سبکدوش ہو رہے ہیںان کی جگہ نئے چیرمین کی تقرری کے لیے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی ،بیرسٹر ظفراللہ،پروفیسر ساجد الرحمان نئے چیئرمین کی فہرست میں موسٹ فیورٹ،مولانا عطا الرحمان, طاہر اشرفی اور مفتی امداداللہ بھی دوڑ میں شامل ،علامہ عارف واحدی ،حنیف جالندھری کے نام بھی نئے ارکان کی فہرست میں شامل،تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی رواں ماہ اپنی آئینی مدت پوری کرجائینگی, مولانا شیرانی آج بدھ کو کونسل میں سیمینار کی صدارت اور پرسوں الوداعی سیشن کی آخری بار سربراہی کرینگی, نئے چیئرمین کے لئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی دوڑ شروع ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر ظفراللہ, پروفیسر ساجد الرحمان نئے چیئرمین کی فہرست میں موسٹ فیورٹ ہیں جب کہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمان, طاہر اشرفی اور مفتی امداداللہ بھی دوڑ میں شامل ہیں, ذرائع کے مطابق نئے ارکان کے تقرر کیلئے علما اور مذہبی سکالرز کے ناموں پر بھی غور کرلیاگیا ہے , بیرسٹر ظفراللہ, علامہ عارف واحدی, طاہر اشرفی حنیف جالندھری کے نام نئے ارکان کی فہرست کا حصہ ہیں , صدر سے منظوری کیلئے تیار فہرست میں صاحبزادہ ساجد الرحمان, مولانا عطا الرحمان کا نام بھی شامل ہی- کونسل کے چھ ارکان 22 جنوری ایک رکن 27 جنوری اور تین ارکان3 مارچ 2016 کو ریٹائرڈ ہوئے تھے جن میں مفتی سعید گجراتی, غلام مصطفی رضوی, طاہر اشرفی, یوسف اعوان, مفتی عبدالباقی اور مفتی ابراہیم قادری 22 جنوری کو ریٹائر ہوئی, محمد مشتاق کلہوٹہ 27 جنوری جبکہ امین شہیدی, ڈاکٹر ادریس اور مولانا فضل علی تین مارچ کو ریٹائر ہوئے تھی- مولانا شیرانی کل کونسل میں سیمینار کی صدارت کرینگے جس میں وزیراعظم سمیت اہم سیاسی و مذہبی رہنماں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ 8 دسمبر کو الوداعی سیشن کی صدارت کرینگی-(ع ع)