میں خواجہ سرا نہیں ہوں

لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں مداح ہیں، قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے خیبرپختونخواہ کے نوجوان ناصر خان جان

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 19:33

میں خواجہ سرا نہیں ہوں

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے خیبرپختونخواہ کے نوجوان ناصر خان جان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو کے باعث متنازعہ شہرت پانے والے خیبرپختونخواہ کے نوجوان ناصر خان جان نے بتایا ہے کہ انہیں خواجہ سرا سمجھا جاتا ہے لیکن وہ خواجہ سرا نہیں ہیں۔ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

وہ سوشل میڈیا پر جو مزاحیہ ویڈیوز لگاتے ہیں وہ کسی طور پر بھی معاشرتی روایات کیخلاف نہیں ہیں۔ تاہم پھر بھی انہیں خوف ہے کہ لوگ انہیں قبول نہیں کرتے اور کسی روز قتل کر دیں گے۔ وہ لوگوں کا دل بہلانے کیلئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز لگاتے ہیں لیکن الٹا لوگوں کی جانب سے انہیں گالم گلوچ سے نوازا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوکری حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں تاہم ناکام ہونے پر ہی انہوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔

ناصر نے بتایا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ناصر بتاتے ہیں کہ ان کے اپنے گھر والوں نے قاتلانہ حملے کے بعد خوف کے باعث ان کی مخالفت شروع کر دی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز لگانے سے روکا جاتا ہے۔ ناصر مزید بتاتے ہیں کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں انہیں زیادہ سپورٹ کرتی ہیں۔ ان کے فیس بک صفحے پر 48 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :