اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی سینگل اور تھنگداس میںتجاوزات کے خاتمے کیلئے علاقے کی عوامی کمیٹیوں سے ملاقات

تجاوزات کے خاتمے کیلئے خدوخال ترتیب ، تجاوز کردہ اراضی کی نشاندہی

منگل 6 دسمبر 2016 20:14

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی سینگل اور تھنگداس کی عوامی کمیٹیوں سے ملاقات،باہمی مشاورت سے تمام تجاوزکنندگان کو نوٹس جاری عوامی حمایت سے سینگل اور تھنگداس کو تجاوزات سے پاک کرینگے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے سینگل اور تھنگداس میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے دونوں علاقوں کی عوامی کمیٹیوں سے ملاقات اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا میٹنگ کے دوران نہ صرف تجاوزات کے خاتمے کے لیے خدوخال کو ترتیب دیا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام جگہوں کا دورہ کرکے تجاوز کردہ آراضی کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے تاکہ اس کو مسمار کیا جاسکے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کو عوامی اجتماع اور عوامی کمیٹیوں نے خوب سراہا ہے کہ انھوں نے کاروائی کرنے سے پہلے تمام لوگوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ از خود اپنی تجاوزات کو ہٹائیں اور ان کا یہ اقدام نہایت ہی خوش آئند ہے آج اے سی نے عوامی کمیٹیوں کی مشاورت سے تما م تجاوز کنندگان کو زیر دفعہ 133کریمنل پروسیجر کوڈ نوٹسز جاری کیے ہیں جسمیں انھیں سوموار تک کے دن نشاندہی کردہ غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کرنے کی مہلت دی گئی ہے اور مقررہ مدت کے اختتام پر نمبردار عوامی کمیٹیوں کی سفارش پر نہ صرف مجرموں کے کلاف قانونی کاروائی کی جائیگی بلکہ بذریعہ فورس ان کی تجاوزات کو بھی گرا دیا جائیگا آج سینگل اور تھنگداس میں مجموعی طور پر 20افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جنہیں سوموار تک تجاوزات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے علاوہ ازیں ایسے تمام اشخاص جن کے گھروں کا گندہ پانی عوامی ڈرین میں شامل ہوکر پانی کو گندہ کررہا تھا انھیں بھی زیر دفعہ133نوٹسز جاریکردئیے گئے ہیں کہ وہ بھی مقررہ تاریخ تک اپنی نکاسی آب کا مناسب بندوبست کریں ورنہ ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائیگی اور انھیں جیل کی سزا کاٹنا پڑے گی عوامی اجتماع نے اے سی کے سامنے اپنے چند دیگر مسائل بھی پیش کیے جنہیں حل کرانے کی اے سی نے انھیں یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اے سی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے عمائدین علاقہ عوامی کمیٹیوں کے نمائندگان ،نمبرداران متحد ہوکر عوامی مسلے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور سب عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔