محکمہ خصوصی تعلیم میں حاضری یقینی بنانے کے لئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ذوالفقار بیہن کی ہدایت پر محکمہ خصوصی تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران اور خصوصی تعلیمی مراکز کے پر نسپلز پر مشتمل واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی وقت مقررہ پر دفتر آنے کی پالیسی کو من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر اور تعلیمی مراکز کے پرنسپلز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ انتظامی عملے اور اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر صبح 9-30 بجے تک اس گروپ پر اپ لوڈ کریں ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لانے کے لئے اس گروپ کو سیکریٹری خصوصی تعلیم کے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری کو اس گروپ کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے ، و اٹس ایپ گروپ سے خصوصی تعلیم کے دفاتر اور تعلیمی مراکز میں حاضری قدرے بہتر ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :