رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں 250 بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ،خواجہ سلمان رفیق

منگل 6 دسمبر 2016 20:10

رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں 250 بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ،خواجہ ..
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)صوبائی وزیرسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علاج معالجہ کی جدید سہولیات میں مزید اضافہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں پہلے مرحلہ میں 250 بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس پر تقریبا 3ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں مزید 250 بستر مذکورہ ہسپتال میں شامل کئے جائیں گے -انہوں نے یہ بات رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کے بور ڈ آف ٹرسیٹز کے اجلاس میں شرکت کے بعد بتائی - سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھی- خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ خون کے انتقال کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ریجنل بلڈ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر مریضوں اور زخمیوں کو شفاف اور بیماریوں سے پاک خون مہیا کیا جا سکے - انہوں نے بتایا کہ ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سینٹرز اور معذور افراد کے لئے قائم کئے گئے بحالی مراکز کو انڈس ہاسپٹل ٹرسٹ چلائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔