منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست ضلعی عدالت اسلام آباد نے خارج کر دی

منگل 6 دسمبر 2016 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست ضلعی عدالت اسلام آباد نے خارج کر دی، ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے حلیمہ بی بی کی طرف سے دائر کردہ منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ارشد خان کی ضمانت کے خلاف منسوخی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، فاضل جج نے حلیمہ بی بی کی منسوخی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ارشد خان کی ضمانت خارج کر دی، واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر240/2016کے تحت منشیات فروشی کے الزام میں ایف آئی آر درج ہے، ملزم ارشد خان سے تھانہ کورال پولیس نے 1120گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کیا تھا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :