پرائیویٹ سکولوں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتار درخواست ضلعی عدالت اسلام آباد نے منظور کر لی

منگل 6 دسمبر 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)پرائیویٹ سکولوں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست ضلعی عدالت اسلام آباد نے منظور کر لی، ملزم پر خود کو پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا منتخب شدہ صدر ظاہر کرکہ300سے زاہد سکولوں سے روزانہ کی بنیاد پر فنڈز لینے کا الزام ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بھتہ خوری کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم افضال بابر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے، فاضل جج نے عدالتی حکم نامے میں لکھا کہ چونکہ فی الحال ملزم کے خلاف انوسٹیگیشن جاری ہے لہذا اس کی ضمانت تحقیقات کے مکمل ہونے ایک منظور کی جاتی ہے، ملزم افضال بابر کے خلاف سیکریٹری پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹر اتھارٹی محمد جاوید اقبال نے تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم افضال بابر نے خود کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ظاہر کر رکھا ہے اور پی ایس این کے نام سے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے، ڈاکٹر کے نام اور اس تنظیم کی آڑ میں وہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے تعلیمی فنڈز بھی وصول کرتا ہے اور اس کے علاوہ خود کو پیمرا کا صدر ظاہر کر کہ پرائیویٹ سکولوں کو بلیک میل کر کہ ان سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ بھی وصول کرتا ہے، ایف آئی آر مین مزید بتایا گیا کہ ملزم نے دو سکول بھی کھول رکھے ہیں جوکہ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں مگر ان کو رجسٹرڈ ظاہر کیا گیا ہے۔

وقار/عدنان)