پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ناقص کارگردگی پر183اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ نافذ،7روز میں جواب طلب

اساتذہ سے طلبا کی غیر حاضری، ڈارپ اوٹ ،سالانہ نتائج میں ناقص کاردگردگی پر3روز میں جواب طلب‘کارروائی کرنے کیلئی3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی

منگل 6 دسمبر 2016 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی183 اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ لگا دیا جواب 7 روز میں جمع کرانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیی3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آے روز طلبا ء کے بڑھتے ہوئے ڈارپ آوٹ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے جسے برقرار رکھتے ہوئے سیکرٹری سکول عبدلجبار شاہین کے ھکم پرمزید 183 ہیڈ ٹیچرز کے خلاف پیڈا کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیاہے جس میں اساتذہ سے طلبا کی غیر حاضری، ڈارپ اوٹ سالانہ نتائج میں ناقص کاردگردگی، پر ء روز مین جواب طلب کیا گیا ہے سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے گریڈ 17 اور 18 کے ہیڈ ٹیچر کے خلاف کاروائی کا ھکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکت کے خلاف کاروائی کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی بنادی ہے کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی پی آئی مشتاق سیال۔ ڈائریکٹر ایڈمن فیض اللہ خان ہوں گے جو مذکورہ اساتذہ سے جواب طلب کرکے کے ان کے خلاف حتمی کاروائی کرین گے۔شہر کے سرکاری سکولوں میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ہی پی شاہداقبال۔ سکول ساندہ روڈ سے محمداسلم اورگورنمنٹ مسلم ہائی سکول سے محمد صدیق ااور گورنمنٹ ہائی سکول لکھو کی سے محمد اقبال کا نام شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :