کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدار ت اعلی سطحی اجلاس

جشن عید میلاد النبی ﷺکی محافل وجلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت احترام سے منایا جا ئے گا اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، فیصلہ

منگل 6 دسمبر 2016 19:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدار ت منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی محافل وجلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت احترام سے منایا جا ئے گا اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔

پانی کی فراہمی، سیوریج کی شکایات کے ازالے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور مر کزی جلوس اور دیگر جلوسوں کے راستوں اور محافل کے مقامات پر صفائی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ اجلاس میں علماکرام، ڈی آئی جیزپولیس ، تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمی کراچی،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے سینئر افسران، K الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی کمشنر نے اس موقع پر اجلاس میں موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جشن عید میلاد النبی ﷺ عقید ت احترام سے منانے کے سلسلہ میں انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون کو یقینی بنائیں گے اور انتظامات کے سلسلہ میں ان کی مشاورت کو شامل رکھیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ سے ایک روز قبل خو د علاقوں کا دورہ کے ان انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ کمشنر کراچی خود مرکز ی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا دورہ کریں گے۔

اس موقعہ پر علماء کرام نے خطاب کر تے ہو ئے اجلاس کو یقین دلایاکہ و ہ جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کے لئے آپس میں مذہبی بھائی چارہ قائم رکھیں گے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے گا اور اس موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کے اقدامات میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جا ئیگا ۔علما ء کرام نے بلدیاتی امور کے حوا لہ سے اپنی تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا جن کی روشنی میں کمشنر کراچی نے موقع پر متعلقہ افسران کو فوری ان شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کر نے کی ہدایت کی۔#

متعلقہ عنوان :